بیجنگ (یواین پی) چین کے چاند پر تحقیق کے منصوبے کے چوتھے مرحلے کے چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ کو بدھ کے روز صبح 8 بج کر 31 منٹ پر وین چانگ سپیس لانچنگ سائٹ سے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق چاندپرتحقیق کے چوتھے مرحلے کے فالو اپ منصوبے کے “کلیدی حصے” کے طور پر ، چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ رابطے کا ایک “پل” تیار کرے گا جو چھانگ عہ -4 اور چھانگ عہ-6 مشنز کے لیے زمین اور چاند کے درمیان ریلے مواصلات فراہم کرے گا۔