بیجنگ (یواین پی) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے حالیہ سرمایہ کاری، مالیات اور خزانہ سے متعلق اعداد و شمار اور پالیسیوں پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روز پریس کانفرنس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو سوشے نے کہا کہ جنوری سے فروری تک ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 4.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں کٹوتی کے بعد مجموعی سرمایہ کاری میں 8.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے مستحکم آغاز حاصل ہوا ہے ۔ لیو سوشے نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے فروری تک مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کی شرح نمو میں تیزی آئی، سال بہ سال 9.4 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو مجموعی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 5.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی، جو سرمایہ کاری اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سہارا بنی ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کی رفتار تیز ہو رہی ہے، انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ہائی ٹیک، اعلی کارکردگی اور اعلی معیار کی خصوصیات کی حامل صنعت ترقی کا رجحان دکھا رہی ہے.