چین کی جا نب سے پا کستان میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Published on March 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments
 
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کر تے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (یواین پی)  چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس  میں  پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں اپنی   جانیں گنوانے والے پاکستانی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق انہوں نے کہا کہ  چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کی قومی ترقی اور سماجی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog