چین کا رن آئی ریف میں اشتعال انگیزی پر فلپا ئن کو انتباہ

Published on March 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

چین کی نانشا جزائر بشمول رن آئی ریف پر ناقابل تردید خودمختاری ہے، چینی وزارت د فاع
بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے رن آئی ریف میں فلپائن کی دراندازی کے بارے میں کہا ہے کہ فلپائنی بحری جہاز نے چین کے رن آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہونے اور غیر قانونی طور پر “گراؤنڈڈ” اپنے جنگی جہاز کو سامان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس پر چینی کوسٹ گارڈ نے فلپائنی بحری جہاز کو قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنی حدود سے باہر نکالا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام عمل معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور معیاری تھا۔اتوار کے روزترجمان نے کہا کہ چین کی نانشا جزائر بشمول رن آئی ریف اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چین فلپائن سے ایک بار پھر کہتا ہے کہ وہ ایسے بیانات دینا بند کرے جس سے تنازعات میں شدت پیدا ہو اور صورتحال مزید خراب ہو۔اس کے ساتھ ہی فلپائن کو چاہیے کہ تمام خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے۔ وو چھیان نے کہا کہ اگر فلپائن چین کی سمندری حدود کی بار بار خلاف ورزی کر کے اسے چیلنج کرتا رہا تو چین اپنی علاقائی خودمختاری ، سمندری حقوق اور مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے بروقت اور ضروری اقدامات اختیار کرتا رہےگا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy