نوشہرو فیروز (یو این پی )نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف نوناری محلہ میں بڑی کارروائی, ڈی ایس پی اظہار لاہوری, ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز, ایس ایچ او ہالانی قربان کلوڑ, ایس ایچ او لاکھاروڈ سجاد اکبر راجپر سمیت دیگر افسران کارروائی میں شامل تھے تفصیلات کے مطابق نوناری محلہ محراب پور میں پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گھروں میں داخل ہوکر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب, چرس, بھنگ برآمد کی, دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کیجانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی پولیس اور صحافیوں پر پتھر و بوتلیں پھینکی گئیں دوران کوریج منشیات فروشوں کی خواتین نے چھت سے پولیس اور صحافیوں پر پتھراؤ اور شراب کی خالی بوتلیں برسانا شروع کردی جس کے نتیجے میں صحافی سرفراز نواز معمولی زخمی ہوگیا ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز اور پولیس جوانوں نے دبنگ کاروائی سے شہریوں نے پولیس کے اقدام کو سراہا ۔