پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ اڑانے اور پتنگ فروخت کرنے پر پابندی کے احکامات کو یقینی بنانے ؛ حافظ حسنین رضا

Published on March 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ اڑانے اور پتنگ فروخت کرنے پر پابندی کے احکامات کو یقینی بنانے اور اس خونی کھیل کو روکنے کے لیے سول۔سوسائٹی بھی میدان میں نکل آئی ہے. شہر کی عوام نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک بڑی ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر صحافی حافظ حسنین رضا نے کی ریلی پیلس چوک ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی جو تھانہ شہر سٹاپ جی ٹی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی پتنگ بازی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کا مقصد عوام میں پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا تھاریلی کے شرکا کا کہنا تھا یہ خطرناک کھیل ہے اس بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ریلی میں سینکڑروں افراد نے شرکت کی اور شہریوں نے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں نظر آتش بھی کر دیں۔ریلی کے اختتام پر مقررین خطاب کرتے ہوے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکنے کے لئے پولیس سے تعاون کریں۔اپنی چھتوں کو پتنگ بازی کے لئے استعمال ہونے سے روکیں جس کی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔پولیس سے تعاون کر کے ہم معاشرے کو بہت سے مسائل سے بچانے کے ساتھ انسانی جانوں کے ضیاع کو روک سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme