وزیر اعظم کا پاک چین دوستی کے ہر دشمن کو شکست دینے کا اعلان

Published on April 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

 چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، وزیر اعظم
اسلام آ باد (یو این پی) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی دونگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیمپ کا دورہ کیا اور چینی ملازمین سے اظہار تعزیت کیا۔منگل کے روز شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے لواحقین اور منصوبے کے چینی ملازمین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی بھائی اور بہنیں پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں مدد کے لیے پاکستان آئے ہیں اور یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اُن کی سلامتی کا تحفظ کرے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ عہد کیا کہ ہر قیمت پر اصل مجرموں کا تعاقب کیا جائے گا اور پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندر سے گہری اور فولاد سے بھی مضبوط ہے ، اس دوستی کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور پاک چین دوستی کے ہر دشمن کو شکست دی جائے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا، دہشت گردوں کو سخت سزا دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme