چین کا اشتعال انگیز اقدا مات کا بھر پور جواب دینے کا سلسلہ جا ری رکھنے کا اعلان

Published on April 7, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) چینی اور امریکی افواج نے امریکہ کے ہوا ئی میں 2024 چین – امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی مشاورتی میکانزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق ملاقات کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا تھا۔ برابری اور احترام کی بنیاد پر دونوں فریقین نے چین امریکہ میری ٹائم اور فضائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر کھل کر تعمیری تبادلہ خیال کیا، 2021 ء میں چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی مشاورتی میکانزم اجلاس کے بعد سے فضائی اور سمندری حدود میں آمنے سامنے کی صورت میں حفاظت کے لئے چین امریکہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکیورٹی کے امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں چینی فریق نے نشاندہی کی کہ جنگی جہازوں اور طیاروں کی حفاظت قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے اور چین جہاز رانی اور پرواز کی آزادی کے نام پر چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی مسلح افواج تمام خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کا قانون اور ضوابط کے مطابق جواب دینا جاری رکھیں گی، اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں گی اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کا تحفظ کریں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme