یورپی یونین کی چین کی معیشت سسے متعلق رپورٹ پر چین کی وزارت تجارت کا سخت رد عمل

Published on April 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کی وزارت تجارت کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان نےیورپی یونین کی رپورٹ میں ذکر کردہ چینی مارکیٹ کی نام نہاد “سنگین تحریف” کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ یورپی کمیشن نے ایک بار پھر ایک رپورٹ جاری کی کہ چین کی معیشت میں “سنگین تحریف” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن نے یک طرفہ اور غلط طریقے سے چین کی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا اندازہ لگایا اور امتیازی اینٹی ڈمپنگ طریقوں کے لیے بہانے بنائے گئے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین کے وزارت تجارت کے ٹریڈ ریمیڈی بیورو کے انچارج نے اس معاملے پر یورپی فریق سے سخت مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے مخصصوص حقیقتوں کی بنیاد پر اپنی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے نظام کو تلاش اور قائم کیا ہے اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے یکطرفہ طور پر طے کیے گئے نام نہاد “مارکیٹ تحریف” کے معیارات کی بنیاد پر چین کی مارکیٹ اکانومی کا جائزہ لینا ایک سنگین غلطی ہے۔وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں معیشت کے “سنگین تحریف” کا کوئی تصور یا معیار نہیں اور یورپی یونین نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے نظام کی اتھارٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر پوری توجہ دے گا اور اس معالمے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme