وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

Published on April 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشکی قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔شہباز شریف نے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog