⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے معاملے میں کوئی “استثنیٰ” نہیں ہے ،چینی وزیر خا رجہ

Published on April 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جکارتہ میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اقوام متحدہ کےمنشور کے مطابق کیے گئے فیصلے پابند ہیں اور سلامتی کونسل کی تمام قراردادیں بین الاقوامی قانون ہیں اور ان کا قانونی اثر ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے امریکہ کو اس کی پاسداری میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ “قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام” کی پاسداری کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور سب سے بڑا قاعدہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصول ہے، یعنی سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت بین الاقوامی ضوابط۔ اقوام متحدہ میں کوئی “استثنیٰ” نہیں ہے، اور نہ ہی امریکہ کے پاس کوئی “استحقاق” ہے. امید ہے کہ امریکہ قرارداد 2728 کی حمایت کرے گا اور غزہ میں جلد از جلد جامع جنگ بندی کی تکمیل کے لئے فعال کردار ادا کرے گا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme