عمران خان اور طاہر القادری سٹریٹجک سپورٹ کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو ناکام بنا رہے ہیں پرویز رشید

Published on June 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

3
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سٹریٹجک سپورٹ کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو ناکام بنا رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے فاٹا میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا ہے جو معصوم پاکستانیوں کو قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستانی پرچم کو سربلند رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عمران خان نان ایشوز اٹھا رہے ہیں‘ ان کی نام نہاد سونامی دہشت گردوں کو ہدف نہیں بنا رہی جبکہ اس کے برعکس دہشت گردوں سے تباہی مچانے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes