چینی صدر کی “یوتھ ڈے” کے حوالے سے تمام نوجوانوں کو مبارک باد

Published on May 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

بیجنگ (یو این پی )8چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چار مئی کے “یوتھ ڈے” کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں نوجوانوں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے عہد اور نئے سفر میں ملک بھر کی تمام قومیتوں کے نوجوانوں نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، دیہی احیاء، سبز ترقی، سماجی خدمات اور ملک اور سرحدوں کے دفاع جیسے مختلف شعبوں میں قائدانہ اور نئی قوتوں کے طور پر بہادری سے کام کیا ہے۔ اس دوران نوجوانوں نے خود اعتمادی، خود انحصاری، بھرپور اور امید افزا جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں کو نوجوانوں کے امور پر قیادت کو مضبوط بنانا چاہئے ، نوجوانوں کی ترقی کا خیال رکھنا چاہئے ، اورنوجوانوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنی چاہیئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme