بیجنگ (یو این پی )چین کے قومی ادارہ شماریات اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مشترکہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق اپریل میں نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 51.2 فیصد تھا، جو کہ نازک نقطے سے زیادہ تھا، اور نان مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں توسیع جاری رہی ہے۔اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سروس انڈسٹری کے بوم لیول میں کمی آئی ہے۔ زیادہ تر صنعتوں میں پیداوار اور آپریشنز کی بحالی جاری ہے، سروے میں 15 کاروباری سرگرمیوں کے اشاریے نازک نقطے سے زیادہ رہے ہیں ، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تین کا اضافہ ہے۔ مارکیٹ توقعات کو دیکھتے ہوئے، سروس انڈسٹری کمپنیاں مارکیٹ کی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔اس کے علاوہ ، تعمیراتی انڈسٹری کی نمو میں تیزی آئی ہے۔