“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ،فرانسیسی مین اسٹریم میڈیا پہ نشر کیا جا رہا ہے

Published on May 7, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

پیرس (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے فرانس کے سرکاری دورے کے دوران پیرس میں ، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کے (بین الاقوامی ورژن) کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فرانسی کی آئینی کونسل کے صدر اور فرانس کے سابق وزیر اعظم فیبیوس نیز فرانس کے سابق وزیر اعظم اور فرانسیسی فاؤنڈیشن فار وژن اینڈ انوویشن کے صدر رافارن نے مبارکباد پیش کی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور فرانس کے سابق وزیر ماحولیات اور اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل لالونڈے نے تقریب سے خطاب کیا اور یورونیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈیوڈ ڈیوی کے ساتھ مشترکہ طور پر پروگرام کولانچ کیا۔ فرانسیسی قومی اسمبلی کے فرانس -چین دوستی گروپ کے چیئرمین الوز نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” (بین الاقوامی ورژن) کے فرانس میں نشر ہونے سے صدر شی کے نظریات، چینی ثقافت اور چینی دانش مندی کو سمجھنے کا ایک موقع ملتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ، فرانسیسی دوستوں کے شانہ بشانہ چلنے ،ایک مضبوط اور زیادہ متحرک، چین- فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق” شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کے (بین الاقوامی ورژن) کو فرانس کے ‘ڈیلی موشن’ اور فرانس کے ‘انٹرپرینیورشپ’ میڈیا گروپ جیسے پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام اور اس کی تشہیری ویڈیوز یورپ کے یورو نیوز اور بی ایف ایم جیسے مین سٹریم میڈیا سمیت دنیا بھر کے تقریباً 100 مین اسٹریم میڈیا سےبھی نشر کیا جائےگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy