ہارون آباد(یواین پی)جون کی شدید گرمی میں تڑپتے صارفین کو واپڈا نے اووربلنگ ،زائد یونٹس کا کرنٹ لگا دیا ۔لوگ بھاری بل دیکھ کر چکرا گئے ۔صارفین فوجی محمد رمضان ، محمد آصف ،محمد امجد رنگلی ،محمد شہباز ،عابد علی ،محمد عمر ،حافظ محمود اختر ،ملک عبد الباسط نظامی ،محمد آصف رحمانی ،عالم علی ،ناظم حسین،میاں رشید احمد وٹو ،مولوی ممتاز احمدکا کہنا ہے کہ جون میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور ہم گرمی میں تڑپ رہے ہیں اوراوپر سے واپڈا نے جون میں سینکڑوں زائد یونٹس ڈال کر اووبلنگ کے ذریعے ہمیں کرنٹ لگا دیا ہے جس سے ہم تڑپ اٹھے ہیں اور ہماری حالت خراب ہو گئی ہے ہم گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت پریشان تھے اور ہماری حالت زار قابل ترس تھی اور ایسے میں جون کے بجلی کے بلوں نے ہمارے ہوش اڑا دئیے ہیں کیونکہ ان میں سینکڑوں یونٹس زائد ڈال کر صارفین کو کرنٹ لگایا گیا ہے ہم مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ نے بھی ستا دیا ہے اور بجلی کے بلوں نے اووربلنگ کے ذریعے بجلی گرادی ہے اور اب ہماری حالت یہ ہے کہ ہم نہ زندہ ہیں اور نہ مردہ ہیں واپڈا والوں نے جون میں سال کا خسارہ پورا کر نے کے لیے ہمیں کرنٹ لگا دیا ہے اور اووربلنگ کا کرنٹ بہت سخت ہے اور ہم بلبلا اٹھے ہیں ہمیں اس عذاب سے چھٹکارا دیا جائے اوور بلنگ اور زائد یونٹس ختم کر کے اصلی بل وصول کیے جائیں ۔