چینی فوج کی جا نب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کر نے پر امر یکی جنگی جہاز کو انتباہ

Published on May 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کےسدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیئن جون لی نے کہا کہ یو ایس ایس ہیلسی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے شیشا پانیوں میں داخل ہوا۔ بحری اور فضائی افواج نے قانون کے مطابق امریکی جہاز کی نگرانی کی اور انتباہ کرکے اسے واپس دھکیل دیا۔ امریکہ کے اقدامات نے چین کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ “بحیرہ جنوبی چین میں سلامتی کا خطرہ پیدا کرنے والا” اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کا “سب سے بڑا خلل ڈالنے والا” ہے۔سدرن تھیٹر میں فوجی دستے ہر وقت ہائی الرٹ رہتے ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں قومی خودمختاری اور سلامتی اور امن و استحکام کی پورے عزم کے ساتھ حفاظت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题