امید ہے روس اور چین کے نوجوانوں کے مابین تبادلوں کو مزید تقویت ملے گی ، روسی صدر

Published on May 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

بیجنگ(یواین پی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلباء کے ساتھ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون، ثقافتی تبادلے و باہمی سیکھ، نوجوانوں کی نشوونما اور ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور تعلیم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ رہا ہے۔ پوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے مابین مزید تبادلوں اور سیکھنے کے پلیٹ فارمز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔پوٹن نے کہا کہ روس میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں اور یونورسٹِیوں میں تقریباً 90,000 طلباء چینی زبان سیکھ رہے ہیں اور چین میں بہت سے لوگ روسی زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔ روس اور چین کے درمیان تعاون کے شعبے وسیع اور ان کی سطح بلند ہوتی جا رہی ہے ۔اس وقت زیادہ سے زیادہ ایسے ہنر مندوں کی ضرورت ہے جو دونوں زبانوں کو سمجھتے ہوں اور پیشہ ورانہ شعبوں میں ماہر ہوں۔روسی صدر پوٹن 17 مئی کی صبح ہاربن پہنچے۔ اسی دن انہوں نے آٹھویں چین-روس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور ہاربن میں سابق سوویت یونین کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme