پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر

Published on May 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments
اسلام آ باد (یواین پی)صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے  جیسی بھی ہو  یا اس میں کوئی بھی تبدیلی ہو ، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط، پائیدار اور  سدا بہار  رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کیا ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی مثال قائم کی ہے۔منگل کے روز چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ سال 2024 میں پاکستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد  چینی میڈیا کو ان کا یہ پہلا انٹرویو ہے ۔ 21 مئی کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جانے والے انٹرویو میں  آصف زرداری نے  گزشتہ  نسل کے رہنماؤں کے درمیان  پاکستان اور چین کی   گہری دوستی کو یاد کیا۔  آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تکمیل ، “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو   کی مشترکہ تعمیر، “تین عالمی  انیشی ایٹوز ” اور دیگر اہم گلوبل  گورننس  کے  چینی تصورات نے انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy