سیؤل ۔۔۔جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام قائم نہیں کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم گوان جن نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل امریکہ نے جنوبی کوریا میں ٹھاڈ میزائل شکن نظام نصب کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا تاہم امریکہ کے دباؤ کے باوجود سیؤل انتظامیہ نے اس نظام میں شمولیت سے گریز کیا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے انکے چین کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑنے کا خطرہ تھا، اسی وجہ سے جنوبی کوریا اپنے ملک میں امریکی دفاعی میزائل شکن نظام کی تنصیب کا کوئی رادہ نہیں رکھتا ہے۔