چین اور استوائی گنی کا تعاون پر مبنی شراکت داری کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان

Published on May 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے استوائی گنی کے صدر اوبیانگ سے ملاقات کی ، دونوں سربراہان نے اعلان کیا کہ چین اور استوائی گنی کے تعلقات کو جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا جائے ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نصف صدی سے زیادہ عرصے کے سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ نئی صورتحال کے تحت چین اور استوائی گنی کے درمیان تعلقات کو ترقی دینا دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات اور مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔ چین استوائی گنی کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حمایت کرتا ہے، اقتصادی تنوع اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے استوائی گنی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین چین-افریقہ فورم کے ثمرات اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں چین اور افریقہ کے تعاون کو استوائی گنی کے “2035 نیشنل اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ پلان” سے مربوط کرنے کے لئے تیار ہے ۔ چین چینی کاروباری اداروں کو استوائی گنی میں سرمایہ کاری اور کاروبار قائم کرنے کی ترغیب دیتا ہے، استوائی گنی کے ساتھ زرعی اور دیہی شعبوں میں ترقی کے تجربے کو شئیر کرنے، زرعی تکنیکی معاونت کے منصوبوں کو جاری رکھنے ،استوائی گنی میں چینی طبی ٹیم اور چائنا استوائی گنی فرینڈ شپ ہسپتال کے کردار کومزید اجاگر کرنے کے لئے تیار ہے ۔ دونوں ممالک صحت ،تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تبادلے اور تعاون کومزید آگے بڑھائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے اور عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے ۔اوبیانگ نے کہا کہ چین استوائی گنی کا ایک اچھا بھائی اور قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ چین کا استوائی گنی کے ساتھ تعاون ہمیشہ برابری اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور کبھی بھی اپنی مرضی دوسروں پر مسلط نہیں کرتا۔ افریقہ کی مدد کے لیے چینی طبی ٹیم اور چائنا استوائی گنی فرینڈشپ ہسپتال جیسے اہم منصوبوں نے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا اور وہ افریقہ چین دوستی کی علامت بن گئے ہیں۔ استوائی گنی چین کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ استوائی گنی کو اقتصادی تنوع ،صنعت کاری اور ملک کی دیرپا اور صحت مند ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy