اوکاڑہ(یو این پی )ریسکیو 1122کے مطابق قومی شاہراہ اڈہ کسان کے قریب 30 سالہ خاتون تیزاب پھینکے جانے کی وجہ سے جھلس گئی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل۔ قومی شاہراہ اڈہ کسان کے قریب 30 سالہ خاتون سڑک کنارے جھاڑیوں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد۔ اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ متاثرہ خاتون کا چہرہ اور بازو جھلسا ہوا پایا گیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ گزشتہ روز وہاڑی سے لاہور سفر کر رہی تھی کہ شوہر نے چائے میں کچھ ملا کر پلا دیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اسی دوران مبینہ طور پر شوہر نے خاتون کے چہرے اور بازو پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔ تیزاب سے متاثرہ خاتون 15 فیصد تک جھلس گئی تیزاب پھینکنے کی وجہ گھریلو تنازعہ ہے۔ میڈیکل ٹیم نے متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت نادیہ زوجہ بلال (30 سال تقریباً) سکنہ 5 ڈبلیو بی وہاڑی کے نام سے ہوئی۔ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تمام وسائل بروۓ کار لاتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔