چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل 2023 کی رپورٹ جاری

Published on May 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

بیجنگ(یو این پی) چین کے اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے “امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 2023 کی رپورٹ ” جاری کی، جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سچائی کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال 2023 میں بگڑتی رہی اور انسانی حقوق تیزی سے پولرائزڈ ہوتے رہے ہیں۔امریکہ میں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہی ہیں، حکومت نااہل ، حکمرانی غیر موثر ہے ، اور شہری اور سیاسی حقوق کی مؤثر طریقے سے ضمانت نہیں دی جا سکی ہے. بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو ا ہے، پولیس کااندھا دھند تشدد جاری رہا ہے، اور حکومت کی ساکھ مسلسل گر ی ہے۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بالادستی اور طاقت کی سیاست کر رہا ہے اوریکطرفہ پابندیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کو کلسٹر بموں اور دیگر ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی نے علاقائی تناؤ اور مسلح تنازعات میں اضافہ کیا ہے ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں اور سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔ “غیر ملکی ایجنٹ” کے نام نہاد اقدامات سے ذریعے امریکہ دوسرے ممالک کے سماجی استحکام کو کمزور کرنے اور دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف رہا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کے ہر قسم کے مسائل دنیا کے انسانی حقوق کی صحت مند ترقی کے لیے سنگین خطرہ اور رکاوٹ ہیں۔ بین الاقوامی برادری دیکھ رہی ہے کہ آیا امریکہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے یا نہیں، امریکی عوام اور بین الاقوامی برادری منتظر ہے اور امریکی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes