ہاتف ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام نواحی علاقہ ٹبہ نولاں مولاں پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

1
ہارون آباد(یواین پی)ہاتف ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام نواحی علاقہ ٹبہ نولاں مولاں پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،میڈیکل کیمپ میں زینب ہسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سمیعہ اکرم شہاب نے خواتین مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات دیں اہل علاقہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل اس گنجان آباد علاقہ میں سرکاری سطح پر ڈسپنسری تک کی بھی سہولت موجود نہیں یہاں کے مریضوں کو دس کلو میٹر مسافت طے کر کے شہر جانا پڑتا ہے انہوں نے کیمپ کے انعقاد پر ہاتفین کا شکریہ ادا کیا اور حکومت وقت سے اپیل کی کہ ٹبہ نولاں مولا ں پر ڈسپنسری کا انعقاد کیا جائے کیمپ میں احمد عرفان غفور ،طارق جاوید ،ملک محمد ریاض خلجی اور زینب ہسپتا ل کا سٹاف موجود تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes