پنجاب کی نئی تاریخ رقم ادارہ دی سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی پوری ٹیم نے پنجاب چیمپئن شپ میں 20گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے

Published on May 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) پنجاب کی نئی تاریخ رقم ادارہ دی سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی پوری ٹیم نے پنجاب چیمپئن شپ میں 20گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔چیف انسٹرکٹرزمحمد وسیم طارق بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان اور نعیم اختر بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان نے کہا ہے کہ ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کھلاڑیوں کا بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گولڈ میڈلز جیتنا ضلع اوکاڑہ کے لئے بہت بڑے اعزار کی بات ہے اور انشاء اللہ بہت جلد انٹر نیشنل سطح پر ضلع اوکاڑہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں امریکن لائسٹف سکول فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر سکول پنجاب تن شن کراٹے چیمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں ضلع اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کے 20کھلاڑیوں کی ٹیم نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیاجو 10گرلز اور 10بوائز پر مشتمل تھی ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں شاندار کھیل پیش کر کے ناقابل شکست رہتے ہوئے 20گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ چیف انسٹرکٹرزمحمد وسیم طارق بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان اور نعیم اختر بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین حکمت عملی کے تحت ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی ٹیم نے کھیل پیش کرتے ہوئے یہ کامیابی اپنے نام کی ہے پنجاب کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ایک کراٹے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پنجاب چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے کا یہ اعزاز حاصل کیا ہو۔اس موقع پر پرنسپل امریکن لائسٹف سکول فیصل آباد حنا اسلم نے ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کے چیف انسٹرکٹرز اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی کھیلوں کا فروغ بچوں کی صحت مند زندگی کے لئے دور حاضر کی اہم ضرورت ہے نئی نسل کو چاہیے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں جسمانی کھیلوں کی طرف راغب ہو کر صحت مند زندگی گزاریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں انہوں نے کہا کہ ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے کھلاڑیوں نے جس طرح جارحانہ کھیل پیش کر کے 20گولڈ میڈلزاپنے نام کئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ادارہ کے انسٹرکٹرز کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题