عوام کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیررقم خرچ کی جا رہی ہے؛ خواجہ عمران نذیر

Published on May 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)صوبائی وزراء برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر اور سپشیلائزڈ ہیلتھ کیئر سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان، سی ای او ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز شاہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر احسان الٰہی بھی موجود تھے، صوبائی وزرائے صحت نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کے کارڈیک وارڈ، آئی سی یو، میڈیکل وارڈ میں طبی سہولیات کی چیکنگ کی، انہوں نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کی لانڈری اور انسیجرٹر بلاک کا بھی جائزہ لیا، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے صوبائی وزرا کو متعلقہ شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی، صوبائی وزرائے صحت نے مریضوں سے طبی سہولیات،مفت ادویات اور صفائی ستھرائی کی سروسز بارے دریافت کیا، وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ صحت میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے، عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے، ہسپتالوں میں میڈیکل ویسٹ کو بہترین انداز میں تلف کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر برائے سپشیلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب سلمان رفیق نے کہا کہ شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ محنت اور دیانت سے مریضوں کی خدمت کریں، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا جائے، ہسپتال انتظامیہ اس سلسلہ میں تمام امور کی کڑی نگرانی کرے، صوبائی وزرائے صحت نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes