بیجنگ (یو این پی)چینی صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے سپریم لیڈر نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی گزشتہ نصف صدی سے چین اور ملایئشیا کے تعلقات ہمیشہ علاقائی ممالک میں پیش پیش رہے ہیں۔ چین ملائیشیا دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں بہت گہری ہیں اور یہ دوطرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کے لئے لازوال قوت فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم لیڈر ابراہیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کیے جاسکیں، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں، علاقائی خوشحالی اور استحکام میں زیادہ خدمات سرانجام دی جا سکیں اور مشترکہ طور پر چین ملائیشیا تعلقات کے اگلے 50 شاندار سال قائم کیے جاسکیں۔ ابراہیم نے کہا کہ ملائشیا ہمیشہ خوشحالی پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے پائیدار فوائد فراہم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نےبھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔