اوکاڑہ (یو این پی ) نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے’ کوتھم کالج‘ اوکاڑہ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، طلبا وطالبات نے مختلف سرگرمیوں کے زریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر سماجی تنظیم ’ماڈا‘ اوکاڑہ /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری تھے ،پرنسپل کالج ہذا محمد عثمان ہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر وہ شخص ہوتا ہے جو متحرک رہتے ہوئے ایسے فیصلے کرتا ہے جو اس کی جماعت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں،فوری فیصلہ کرنے کی اہلیت، خصوصاً انتہائی دباﺅ کے عالم میں فیصلہ کرنا ایک لیڈر کا نہایت قابل قدر وصف ہوتا ہے، ورکشاپ کے انعقادکا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو بیدار کرتے ہوئے اُن کو عملی زندگی کے لیے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے ، صدر سماجی تنظیم ’ماڈا ‘ اوکاڑہ / جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری نے کہاکہ مثبت سوچ اور سوچ سمجھ کر اپنی منزل کا تعین آپ کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ، بھرپور انداز میں دوسروں کو اپنی بات سمجھانے اور انہیں متحرک کرنے کا نام ’لیڈرشپ‘ ہے کوتھم کالج کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا سبب بنے گی ، بعد ازاں کالج سے مختلف کورسز مکمل کرنے والے طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے