پاکستان امریکا کے میچ کیلئے شائقین ڈیلاس پہنچنا شروع ہوگئے

Published on June 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ڈیلاس(یواین پی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکا میں موجودگی پر امریکا میں مقیم پاکستانی کافی پرجوش ہیں۔پاکستان اور امریکا کے میچ کیلئے دیگر شہروں سے بھی پاکستانی ڈیلاس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کو ایکشن میں دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ہیوسٹن سے آئے ایک پاکستانی نے کہا کہ پاک امریکا میچ کیلئے ہم کافی پرجوش ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک سے ہمارا تعلق ہے، پہلے ہم پاکستانی تھے تاہم اب ہم امریکی شہری ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی پلیئرز کو قریب سے دیکھنے کا پہلی بار موقع ملے گا اسی لیے ہم ہیوسٹن سے ڈیلاس آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes