بیجنگ (یواین پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے چند روز قبل میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی تعداد میں سبسڈی فراہم کی جس سے وہ امریکی مارکیٹ میں سیلاب کی طرح داخل ہوئی ہیں۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برقی گاڑیوں سمیت چین کی نئی توانائی کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر مقبول ہیں، جو مسلسل تکنیکی جدت طرازی، جامع پیداوار اور سپلائی چین سسٹم اور مکمل مارکیٹ مسابقت پر انحصار کرتی ہیں، یہ مسابقتی فوائد اور مارکیٹ قوانین کے مشترکہ اقدام کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ سال چین نے امریکہ کو صرف 13,000 برقی گاڑیاں برآمد کی تھیں اور “سیلاب کی طرح”کا بیان بالکل بے بنیاد ہے۔صنعتی سبسڈی کی پالیسی امریکہ اور یورپ کی پیداوار ہے ، اور دنیا بھر کے ممالک میں اسے وسیع پیمانے پر اپنایا جاتا ہے۔ چین کی صنعتی سبسڈی پالیسی ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سختی سے پاسداری کرتی ہے۔ امریکہ صنعتی سبسڈیز میں ایک “بڑا کھلاڑی” ہے، جو براہ راست اور بالواسطہ سبسڈی میں کھربوں ڈالر کے ذریعے مارکیٹ وسائل کی تقسیم میں براہ راست مداخلت کرتا ہے۔