اسلام آباد (یواین پی) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں برف کے گولے اور فالودے کے سٹالوں میں اضافہ ہوگیا ۔ گرمی کے ستائے ہوئے سہریوں کا اپنی پیاس بجھانے کی خاطر سڑکوں کے کناروں پر لگائے گئے فالودے کے سٹالوں پر رش بڑھ گیا ہے ۔فالودے کے سٹال لگانے والے عامر علی نے ’’یواین پی‘‘ کو بتایا کہ ہرسال جون میں فالودے کا کاروبار بڑھ جاتا ہے شہری بہت زیادہ تعداد میں شوق سے فالودہ کھاتے ہیں ‘ فالودہ کھانے کیلئے آئے قیصربٹ نے بتایا کہ گرمیوں میں فالودہ بہترین چیز ہے جس کو کھا کر گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے اور یہ زیادہ مہنگا نہ ہونے کی وجہ سے جیب پر بھی بھاری نہیں ہوتا ۔ماہرین صحت نے بھی گرمی میں فالودہ کے استعمال کوصحت کیلئے فائدہ مند قراردیا ہے ۔دودھ سے بنا یہ مشروب کی گرمی کے موسم میں مفید ثابت ہوتا ہے فالودہ بنانے کیلے مختلف اشیاء استعمال کی جاتی ہیں جن میں دودھ آئس کریم‘ چینی ‘ چاکلیٹ اورگلاب کے عرق شامل ہیں ۔فالودہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی پسندکیاجاتا ہے۔