چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

Published on June 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

بیجنگ(یوا ین پی) وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ دونوں وزرائے اعظم بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔حالیہ برسوں میں ، سی ایم جی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو وسعت دینے کے لئے سی ایم جی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے مواد کے تبادلے، انڈسٹری تعاون، اہلکاروں کے تبادلے، تکنیکی جدت طرازی اور دیگر پہلوؤں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نارملائزڈ تعاون میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ چین اور پاکستان کے مابین “آہنی دوستی” کو مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے فروغ دیا جاسکے اور نئے عہد میں قریبی چین۔پاکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے “میڈیا پاور” کا کردار ادا کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog