چین کا جاپان پر اشتعال انگیز اقدامات روکنے پر زور

Published on June 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی)چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ کی 2501 فارمیشن نے قانون کے مطابق دیایو جزائر کے علاقائی پانیوں میں حقوق کے تحفظ کے گشت کیے ۔یہ اقدام قومی خودمختاری، سلامتی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے معمول کی سرگرمی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور جاپان کی جانب سے حالیہ منفی اقدامات سے نمٹنے کے لیے ایک ضروری اقدام ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ دیاو یوئی اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا فطری علاقہ ہیں اور ہم جاپانی فریق کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ قول و فعل میں محتاط رہے، اپنے آپ پر غور کرے اور اشتعال انگیزی کو روکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes