اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی اور کہا کہ آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں عید کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کنا تھا کہ آئیں اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاون میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے۔