اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد یوسف ، سرکل کے ایس ایچ اوز تفتیشی أفیسرز اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔وپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔