چین کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کی پہلی بار 10 کلومیٹر عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ کی کامیاب آزمائش

Published on June 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کی جانب سے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کا پہلا 10 کلومیٹر کی سطح کا عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ ٹیسٹ مکمل طور پر کامیاب رہا اور اس راکٹ کو چین نےخود تیار کیا ہے۔بیجنگ وقت کے مطابق 23 جون کی دوپہر تقریباً ایک بجے چین کے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں راکٹ لانچ کیا گیا، راکٹ تقریباً 12 کلومیٹر کی اونچائی تک پہنچا ، مرکزی انجن نے مجموعی دباو کو ایڈجسٹ کیا، راکٹ کنٹرول انداز میں لینڈنگ کرنے لگا، اور زمین سے 50 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ آلات فعال ہو گئے اور پھر راکٹ آہستہ آہستہ نیچے آیا اور فکسڈ پوائنٹ ورٹیکل سافٹ لینڈنگ حاصل کرنے کے لیے ریکوری سائٹ پر کامیابی سے اترا۔ یہ ٹیسٹ اب تک چین میں دوبارہ قابل استعمال لانچ وہیکل کا سب سے بڑا عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ ٹیسٹ ہے اور یہ 10 کلومیٹر کی واپسی کی پرواز میں چینی ساختہ انجن کا پہلا اطلاق بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题