کوہلی کے بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Published on June 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

بارباڈوس(یو این پی)ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کو روہت شرما نے 17 سال بعد ٹائٹل کا جتوایا، فتح کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔بعدازاں پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔
روہت شرما کا کیرئیر:
159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy