پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنادی، مقدمہ درج

Published on June 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) فوڈ سیفٹی ٹیم نے آبادی مستانہ حجرہ شاہ مقیم روڈ پر گاڑی کو چیک کیا۔ مردہ مرغیاں مارکیٹ میں فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔ مردہ مرغیاں تلف کرکے سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبدالعظیم کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes