معروف نغمہ نگار عبداللہ چلی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

Published on July 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

 نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہرجامعہ دارالعلوم اسلامیہ 291 کامران بلاک میں پڑھایا جائے گا
لاہور(یواین پی/ساجد علی ساجد)پاکستان فلم انڈسٹری کو بے شمار سپر ہٹ نغمے دینے والے معروف نغمہ نگار عبداللہ چلی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے فلم ساز،مصنف و شاعر عبداللہ چلی نے اپنی زندگی کی پچاس بہاریں پاک فلم نگر کے نام کیں اپنے فنی سفر میں درجنوں ایوارڈز اپنے نام کئے ان کے لکھے ہوئے نغمات کی تعداد چار ہزار سے زائد ہے انمول نگینے کے لکھے ہوئے نغمے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں،ریشماں،حمیرا چنا،عذرا جہاں ،مسعود رانا،سائرہ نسیم،عطااللہ عیسی خیلوی،عارف لوہار،شوکت علی سمیت مختلف گلوکاران نے گائے،ملکہ ترنم میڈم نور جہاں نے عبداللہ چلی کے لکھے ہوئے دوسو پچیس نغمات پر اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین موسیقی کو محظوظ کیا تین ماہ قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں علاج کے سلسلہ میں جناح ہسپتال لے جایا گیا وہاں پھیپھڑوں میں موذی مرض کینسرتشخیص ہوا یہ لمحات ان کی فیملی کے لئے قیامت صغری سے کم نہ تھے دوران علاج ان کے اہل خانہ نے حکومت سے بیرون ملک علاج کی اپیل کی مگر ان کی مد د نہیں گئی گزشتہ رات دوران علاج ہی جناح ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ان کے پسماندگان میں ایک بیوہ دو بیٹے اور دو بیٹاں چھوڑیں ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 2 جولائی بروز منگل بعد از نماز ظہرہجویری ٹاؤن رحمان کلینک سے اٹھایا جائے گا اور جامعہ دارالعلوم اسلامیہ 291 کامران بلاک میں پڑہایا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog