چینی صدر کے پسندیدہ اقوال ” (تاجک ورژن) کا تیسرا سیزن تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا، رپورٹ

Published on July 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

دو شنبے (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے تاجکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” (تاجک ورژن) کا تیسرا سیزن تاجکستان میں نشر کیا جائے گا۔ تاجکستان کے “پیپلز ڈیلی” اور بہت سے دیگر مقامی مین اسٹریم میڈیا نے اس پروگرام کی نشریات کی اطلاع دی اور اس نے تاجکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” (تاجک ورژن)کے تیسرے سیزن میں مشترکہ خوشحالی، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ تاجکستان کے عوام چینی طرز کی جدیدیت کے ثقافتی ماخذ اور نتیجہ خیز کامیابیوں کا بخوبی تجربہ کرسکیں۔ تاجکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پروگرام کی آمد پر پرجوش ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ پروگرام تاجکستان کے عوام کو صدر شی جن پھنگ کی حکمرانی کی دانشمندی اور چینی ثقافت کے بارے میں اپنی تفہیم کو بڑھانے کا موقع دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme