بیجنگ (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔بد ھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر عمرو چین کے لئے دوستانہ جزبات رکھتے ہیں، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور چین کے بنیادی خدشات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جس کے لئے وہ صدر عمرہ کی انتہائی قدر کرتے ہیں ۔ صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوا ہے، عملی تعاون زیادہ وسیع ہوا ہے اور بین الاقوامی ہم آہنگی میں قربت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین گنی بساؤ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے ۔دونوں سربراہان مملکت نے متفقہ طور پر چین گنی بساؤ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔