فلپائن رین آئی ریف پر غیر قانونی طور پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، چینی وزارت خا رجہ

Published on July 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں” رین آئی ریف پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کے باعث مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو پہنچنے والے نقصان پر چین کی جانب سے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ”کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رین آئی ریف چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے ، اور چین نے ہمیشہ نانشا جزائر کی مرجان کی چٹانوں کے حیاتیاتی نظام اور جزائر اور چٹانوں کے ارد گرد سمندری ماحول کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف کی مرجان کی چٹانوں کے حیاتیاتی نظام کی تباہی کا بنیادی عنصر فلپائن کا غیرقانونی گراؤنڈڈ جنگی جہاز اور اس سے متعلقہ سرگرمیاں ہیں اور یہ نتائج معروضی حقائق اور سائنسی تحقیقات پر مبنی ہیں۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ فلپائن رین آئی ریف پر غیر قانونی طور پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے تاکہ رین آئی ریف کے ماحولیاتی ماحول کو پہنچنے والے مسلسل نقصان سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme