اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز)محرم الحرام کے موقع امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقادفلیگ مارچ میں پاک آرمی ، رینجرز ، سرکل کے ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور پولیس لائن کی نفری نے حصہ لیا فلیگ مارچ سرکل افسران کی سربراہی میں ایگل سکواڈ کی ٹیموں سمیت بھاری نفری کیساتھ کیا گیا فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنا ہے۔ پولیس محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اوکاڑہ پولیس پوری طرح مستعد ہے۔