چین کا ایک اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت تعمیر کر نے کا اعلان

Published on July 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو مزید بہتر بنا یا جا ئے گا، سی پی سی اجلاس کا اعلان
بیجنگ (یواین پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس 15 سے 18 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی جانب سے ورک رپورٹ پیش کی گئی اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور فروغ دینے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے پر غور و خوض کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں مذکورہ فیصلے (مباحثے کے مسودے) کی وضاحت کی۔ اجلاس میں نئے دور میں جامع اصلاحات کے کامیاب عمل اور عظیم کامیابیوں کی تعریف کی گئی، ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے امور کا مطالعہ کیا گیا اور کہا گیا کہ موجودہ اور مستقبل کا دور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لئے ایک اہم دور ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کے دوران چینی طرز کی جدیدکاری کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اور اس سے اصلاحات اور کھلے پن کے راستے میں وسیع امکانات کھلیں گے۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کا مجموعی مقصد چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ نظام کو بہتر بنانا اور قومی حکمرانی کے نظام اور گورننس کی صلاحیت کو جدید بنانا ہے۔ 2035 تک ہم ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کی تعمیر کریں گے، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو مزید بہتر بنائیں گے، بنیادی طور پر قومی گورننس سسٹم اور گورننس کی صلاحیت کو جدید بنائیں گے اور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت پیدا کریں گے، تاکہ اس صدی کے وسط تک چین کو ہر لحاظ سے ایک مضبوط اور جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔ اجلاس میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے منظم انتظامات کیے گئے اور تجویز پیش کی گئی کہ اعلیٰ سطح کا سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی سسٹم چینی طرز کی جدیدکاری کی ایک اہم ضمانت ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی ایک جدید سوشلسٹ ملک کو ہمہ جہت انداز میں تعمیر کرنے کا بنیادی کام ہے۔ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ چینی جدیدکاری کے لئے بنیادی اور تزویراتی حمایت فراہم کرتے ہیں۔ سائنسی میکرو اکنامک ریگولیشن اور کنٹرول نیز مؤثر حکومتی انتظام سوشلسٹ مارکیٹ کے معاشی نظام کے فوائد کو بروے کار لانے کے لئے بنیادی ضروریات ہیں. شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی چینی جدیدکاری کی ناگزیر ضرورت ہے۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ کھلاپن چینی جدیدیت کی واضح علامت ہے۔ ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینا، غیر ملکی تجارتی نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اس کے انتظام کے نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنا، علاقائی کھلے پن کو بہتر بنانا اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے میکانزم کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی ترقی چینی طرز کی جدیدکاری کی لازمی ضرورت ہے۔ قانون کی حکمرانی چین کی جدیدکاری کی ایک اہم ضمانت ہے۔ قانون سازی کے میدان میں اصلاحات کو گہرا کرنا، قانون کی حکمرانی کے قیام کے لئے میکانزم کو بہتر بنانا اور غیر ملکی مفادات پر مشتمل قانون کی حکمرانی کی تعمیر کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ترقی کے عمل میں لوگوں کے ذریعہ معاش کی حفاظت اور بہتری چینی جدیدکاری کا ایک اہم کام ہے۔ ہمیں سب سے فوری اور حقیقت پسندانہ مفادات کو حل کرنا چاہئے جن کے بارے میں لوگ سب سے زیادہ فکر مند ہیں اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہش کو مستقل طور پر پورا کرنا چاہئے۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ چینی جدیدیت انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری ہے۔ ماحولیاتی تہذیب کے بنیادی نظام کو بہتر بنانا ، حیاتیاتی و ماحولیاتی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانا اور سبز اور کم کاربن ترقیاتی میکانزم کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ قومی سلامتی چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد ہے۔ قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری چین کی جدید کاری کا ایک اہم حصہ ہے۔ پارٹی کی قیادت ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی بنیادی ضمانت ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین کی جدیدیت پرامن ترقی کے راستے پر چلنے والی جدید کاری ہے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال اور امور کا تجزیہ کیا گیا اور پورے سال کے لئے معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف کو ٹھوس بنیادوں پر حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog