عوام ریاست کی بنیاد ہیں،اگر بنیاد مضبوط ہو تو ریاست بھی مضبوط ہو گی، چینی میڈ یا

Published on July 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) ملکی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی بنیادی قومی پالیسی برائے اصلاحات اور کھلے پن کا آغاز 1978 میں ڈنگ شیاؤ پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی گیارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہوا اور 2013 میں شی جن پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی اٹھارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اس کو جامع طور پر گہرا کیا گیا۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے موقع پر ، ہم آپ کو نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد کریں گے ۔سنہ 2012 کے آخری چند دنوں میں شمالی چین میں سخت سردیوں کے موسم میں تقریباً منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر شی جن پھنگ نے شدید برف باری کے باوجود صوبہ حہ بے کی فوپھنگ کاؤنٹی کا دورہ کیا اور غربت کےشکار دیہات میں کسانوں کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے 700 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرتے ہوئے دو دیہات کادورہ کیا۔اپریل 2019 میں ، شی جن پھنگ ہوائی جہاز ، ٹرین اور کار سمیت نقل و حمل کے تین ذرائع اختیار کر کے چھونگ چھنگ شہر کی شی چو کاؤنٹی کی حواشی گاؤں آئے۔ یہاں انتہائی غربت کے شکار کافی علاقے تھے جن کے بارے میں شی جن پھنگ فکر مند تھے۔چین کے اعلیٰ ترین رہنما کی حیثیت سے شی جن پھنگ اکثر دارالحکومت بیجنگ سے بلدیاتی علاقوں تک اسی طرح سفر کرتے ہیں تاکہ مجموعی صورتحال اور مخصوص مسائل دونوں کو سمجھ سکیں اور اصلاحات و ترقی کے کلیدی مسئلے یعنی لوگوں کے ذریعہ معاش کے مسائل کو حل کریں۔دورے کے دوران انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری اور عجلت کا مظاہرہ کریں اور محنت سے کام کریں۔ دورے کے دوران انہوں نے عوام کو بتایا کہ ترقی کا انحصار اندرونی محرکات پر ہونا چاہیے اور صرف امداد پر انحصار کرنا طویل مدتی حل نہیں۔ صنعت اور افرادی قوت ایک مقام پر ہونی چاہئے ، اور صرف اندرونی اور بیرونی امتزاج سے ہی ترقی ہو سکتی ہے۔چین کے اعلیٰ رہنما بننے کے بعد شی جن پھنگ نے آٹھ سال تک پورے چین کی قیادت کرتے ہوئے غربت کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔ تقریباً 100 ملین افراد کو غربت سے نکالا گیا جو عالمی تاریخ میں ایک معجزہ ہے اور لوگوں کو معتدل خوشحالی کی راہ تک لے جانے کے سی پی سی کے وعدے کو پورا کیا گیا۔لوگوں کے ذریعہ معاش کے مسائل کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ شی جن پھنگ اکثر کہا کرتے ہیں کہ “عوام ریاست کی بنیاد ہیں،اگر بنیاد مضبوط ہو تو ریاست بھی مضبوط ہو گی ۔ لوگوں کا ذریعہ معاش لوگوں کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔ “”عوام ریاست کی بنیاد” سے لے کر عوام پر مبنی اصلاحاتی اقدار تک”عوام ریاست کی بنیاد ہیں” کا فلسفہ پہلی بار 5000 سال قبل قدیم چینی کتاب “شانگ شو” میں ملتا ہے۔ سو یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ سوچ قدیم چینی سیاسی فکرکا جوہر اور تمام نسلوں کے چینی مفکرین کے سیاسی نظریات کی عکاس ہے ، اور سی پی سی کے عوام کی خوشحالی اور قوم کے احیاء کے اصل مشن کی ابتدا بھی ۔اس اصل مشن کے تناظر میں شی جن پھنگ نے “عوام پر مبنی” ترقیاتی سوچ پیش کی، جو مجموعی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سی پی سی کے اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کی قدر کی ضرورت بن گیا ہے اور نئے دور میں چین کی جامع اصلاحات کو گہرائی کے ساتھ بڑھانے کی قدر کا انتخاب بھی. شی جن پھنگ نے اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : “بہتر زندگی کے لیے لوگوں کی جستجو ہی ہماری محنت کا مقصد ہے۔ اصلاحات اور ترقی کے ثمرات زیادہ منصفانہ انداز میں تمام لوگوں کو فائدہ پہنچا ئیں گے ۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ” جامع اصلاحات کے نقطہ آغاز اور نقطہ اختتام دونوں کو سماجی عدل و انصاف کے فروغ اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر رکھا جانا چاہیئے۔”اس نقطہ آغاز سے ہی شی جن پھنگ نے نئے دور میں لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبے میں جامع اور گہری اصلاحات کی قیادت کی ہے:طبی اور صحت کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دیا جا رہا ہے: بنیادی میڈیکل انشورنس اور سنگین بیماریوں کی انشورنس کو بڑھایا جا رہا ہے، میڈیکل انشورنس کی ادائیگی کے دائرہ کار میں عوام کو فوری طور پر درکار مزید ادویات کو شامل کیا گیا، اور اب اپنے صوبوں سے باہر بھی ہسپتالوں میں طبی علاج کے اخراجات کو براہ راست میڈیکل انشورنس سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی جامع اصلاحات کو فروغ دیا جا رہا ہے ، کاؤنٹیز کی طبی اور صحت کی خدمات کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور درجہ بندی تشخیص اور علاج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔تعلیمی نظام اور میکانزم میں اصلاحات کو فروغ دیا جا رہا ہے: شہری اور دیہی لازمی تعلیم کی مربوط ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، صنعتوں اور تعلیم کے انضمام اور اسکول انٹرپرائز تعاون کو گہرا کیا جارہا ہے ، اور تعلیمی مساوات اور معیار کی بہتری کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے.ہاؤس ہولڈ رجسٹریشن سسٹم میں اصلاحات کو فروغ دیا جا رہا ہے: شہری اور دیہی علاقوں کے لئے ایک مربوط ہاؤس ہولڈ رجسٹریشن سسٹم کو جامع طور پر قائم کیا گیا ،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme