اوکاڑہ(یو این پی) قومی شاہراہ نزد اختر آباد کے مزدا ٹرک آگے جاتے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثہ میں مزدا ٹرک میں سوار ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ر اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں زخمی اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد شاہد ولد غلام مصطفیٰ (28 سال تقریباً) سکنہ کبیر والا کے نام سے ہوئی۔ زخمی میں لیاقت خان ولد سوہنے خان (46 سال تقریباً) شامل ہے۔