پنجاب فوڈ اتھارٹی کی واٹر پلانٹ پر کارروائی،585 جعلی پانی کی بوتلیں، 5 کلوپیکنگ مٹیریل ضبط

Published on July 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج، ایک شخصگرفتار، واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند
اوکاڑہ(یو این پی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم کی زیر نگرانی.فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان ٹیم نےفیصل محمود کالونی کینال روڈ پر واٹر پلانٹ پر کارروائی کی۔معروف برانڈز کی بوتلوں اور پیکنگ مٹیریل کی مدد سے پانی کی فلنگ کی جا رہی تھی۔لیبلنگ کے اوپر گوجرانولہ کی واٹر فلنگ کمپنی کا نام اور پتہ درج کیا گیا تھا۔جعلی پانی کی بوتلیں ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ واٹر پلانٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme