چینی صدر کی اہلیہ کی چینی اور افریقی بچوں کے سمر کیمپ ” لو ان دی سن لائیٹ ” میں شرکت

Published on July 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ ، عالمی ادارہ صحت کی خیرسگالی سفیر برائے تپ دق اور ایڈز کے روک تھام اور کنٹرول اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو کی خصوصی ایلچی، پھنگ لی یوان نے بیجنگ سٹی لائبریری میں چینی اور افریقی بچوں کے سمر کیمپ “لو ان دی سن لائیٹ “میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اپنی تقریر میں پھنگ لی یوان نے کہا کہ یہ سمر کیمپ نہ صرف چینی اور افریقی بچوں کے درمیان تفریح ہے بلکہ چین اور افریقہ کے درمیان قریبی تعلقات کی واضح عکاسی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر خوشحالی کی تلاش میں ، چینی اور افریقی لوگوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور مدد کرنے کے لئے ہاتھ اور دل ملائے ہے۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ افریقہ کی ترقی کی راہ پر ایک ساتھی کی حیثیت سے ، چین نہ صرف چینی بچوں کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ، بلکہ افریقی بچوں کی صحت مند نشوونما میں “چینی طاقت” کا حصہ ڈالنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ ہمیشہ مخلص دوست رہیں گے۔ امید ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے چینی اور افریقی بچے اپنے دلوں میں چین افریقہ دوستی کے بیج بوئیں گے، چین افریقہ دوستی کو آ گے منتقل کریں گے اور روایتی چین افریقہ دوستی کے جانشین بن کر چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی قوت بنیں گے۔ 2023 میں ،پھنگ لی یوان اور افریقہ ڈیولپمنٹ فیڈریشن کی خاتون اول نے مشترکہ طور پر “بچوں پر مشتمل ایک مہم” چائنا افریقہ ٹوگیدر وارمز چلڈرنز ہارٹس ” کا آغاز کیا ، جس نے 50 سے زیادہ افریقی ممالک میں یتیموں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے سرگرمیاں انجام دیں۔مزکورہ سمر کیمپ میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، یوگنڈا، صومالیہ اور وسطی افریقی جمہوریہ کے بچوں کے نمائندوں، چین میں متعلقہ افریقی ممالک کے سفیروں اور سیچوان اور یوننان کے بچوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题