لاہور( یواین پی)لاہور میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جیل روڈ پر 8.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 6,لکشمی چوک 24,اپر مال 6 مغلپورہ 7 ملی میٹر تاجپورہ 3 ،نشترٹاون 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ چوک ناخدا 10, پانی والا تالاب 27,فرخ آباد 15,گلشن راوی 45,اقبال ٹاؤن 32,سمن آباد 24اور جوہر ٹاؤن 3اور قرطبہ چوک 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔