راولپنڈی؛ سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Published on July 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

راولپنڈی( یواین پی) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران طاہر کو چھاپہ مار کارروائی میں قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں۔ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کیا جبکہ رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر خاتون کے اہل خانہ سے بھی شیئر کیں۔ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme